راولپنڈی (آن لائن)استحکام پاکستان پارٹی کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ عمران خان نے 1سال تک سنی سنائی باتوں کی بنیاد پر 24 کروڑ عوام کے ذہنوں میں اپنی ہی فوج کے خلاف زہر بھرنے کی کوشش کی اور لاکھوں نوجوانوں کو اپنی ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف باغی بنایا گیا تحریک انصاف کے چیئرمین پی ٹی آئی کے جے آئی ٹی میں دیئے گئے بیان پر رد عمل میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ عمران کی طرف سے ایک سال مسلسل آرمی چیف اور افسران کے خلاف الزامات لگائے گئے قاتلانہ حملے اور جان لینے کے الزامات صبح شام فوج کے اعلی افسران پر لگائے گئے ثبوت دینے کے وقت انہوں نے ثبوت نہ ہونے کا دعویٰ کردیا جے آئی ٹی میں کہا کہ مجھے لوگوں نے بتایا تھا کہ فوج اور ایجنسی کے اعلی حکام میری جان کے درپے ہیں سنی سنائی باتوں کی بنیاد ہر 24 کروڑ عوام کے ذہنوں میں اپنی ہی فوج کے خلاف زہر بھرنے کی کوشش کی اسی الزام کی بنیاد پر ہر ہفتے پاکستان میں فساد فی الارض برپا کیا جاتا رہا اسی الزام کی بنیاد پر لاکھوں نوجوانوں کو اپنی ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف باغی بنایا گیا شرعی طور پر بغیر ثبوت قتل کا الزام لگانا انتہائی بھیانک گناہ کبیرہ ہے عوام کا ذہن،معیشت اور ریاست کی جڑیں کھوکھلی کرنے کے بعد ثبوت دینے سے انکاری ہونا قابلِ مذمت ہے عمران خان کو ثبوت فراہم نہ کرنے پر عوام سے معافی مانگنی چاہیے.
Load/Hide Comments



