صدر مملکت کا پاک فوج کے شہداء کے لواحقین سے ٹیلی فون پر اظہارِ افسوس

اسلام آباد(آن لائن) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاک فوج کے شہداء کے لواحقین سے ٹیلی فون پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔صدر مملکت نے شہداء اور ان کے خاندانوں کے جذبہ ِ ایثار پر انہیں سلام پیش کیاصدر مملکت نے شہداء کی وطن کیلئے خدمات اور قربانی پر خراج عقیدت پیش کیا،صدر مملکت نے 9 جون کو میران شاہ میں شہید ہونے والے جوانوں کے ورثاء سے فون پر بات کی،صدر مملکت نے صوبیدار اصغر، سپاہی نسیم شہید اورمحمد زمان شہید، 31 مئی کو حیدر خیل میں شہید ہونے والے سپاہی ثاقب الرحمٰن کے ورثاء سے بھی بات کی،صدر مملکت نے قوم کی جانب سے شہداء کے خاندانوں کا شکریہ ادا کیا،صدر مملکت نے شہداء کیلئے بلندی درجات کی بھی دعا کی،صدر مملکت کا لواحقین سے اظہار ِ ہمدردی، صبر جمیل کی دعا کی۔