سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس

اسلام آباد (آن لائن)سینیٹ خزانہ کمیٹی نے عرب ممالک کی اہم شخصیات کو ٹیکس مراعات کے غلط استعمال کو روکنے کیلئے مقامی سطح پر اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے چیرمین کمیٹی نے کہاکہ عرب ممالک نے آنے والی ٹیکس فری گاڑیاں ملک میں بغیر رجسٹرد کئے مقامی بااثر شخصیات کے زیر استعمال رہتی ہیں اور کوئی پوچھنے والا نہیں،کمیٹی نے ملک میں شمسی توانائی پلیٹس،یوپی ایس کی مقامی سطح پر تیاری کیلئے پرزہ جات کی درآمد کو ٹیکس فری کرنے کی توثیق کردی۔بدھ کے روز کمیٹی کا اجلاس چیرمین سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا اجلاس میں کمیٹی اراکین کے علاوہ وزیر مملکت برائے خزانہ سمیت ممبر ایف بی آر اور دیگر حکام نے شرکت کی اجلاس کے دوران وزارت خزانہ کی جانب سے دی جانے والی ٹیکس مراعات پر تفصیلی بحث کی گئی اجلاس کے دوران عرب ممالک کی اہم شخصیات کو حاصل ٹیکس مراعات اور ڈیوٹی فری گاڑیوں کی درآمد کے معاملے پر چیرمین کمیٹی نے کہا کہ بیرون ممالک سے عرب شخصیات کے ساتھ آنے والی گاڑیوں کا پاکستان میں غلط استعمال ہوتا ہے یہ گاڑیاں واپس نہیں جاتی ہیں اور پاکستان میں ہی چلائی جاتی ہیں انہوں نے کہا کہ ہمیں بھی کئی شخصیات کے نام دیے گئے ہیں کہ انہیں بھی لسٹ میں شامل کردیں جس پر وزارت خزانہ کے حکام نے بتایا کہ جن شخصیات کو ڈیوٹی فری گاڑیوں سمیت دیگر ٹیکس مراعات حاصل ہیں انمیں 17شخصیات کا تعلق یوں اے ای سے قطر سے 12 شخصیات سعودی عرب سے 2اور بحرین سے 2شخصیات کو یہ سہولت حاصل ہے کمیٹی نے معاملے پر مذید مشاورت کی ہدایت کی ہے اجلاس کے دوران وزارت توانائی کے حکام نے بتایا کہ شمسی پالیسی کے لیے کچھ مشنری پر حکومت صفر ڈیوٹی رکھنا چاہتی ہے وزارت خزانہ نے بتایا کہ ٹیرف پالیسی بورڈ نے شمسی توانائی میں استعمال ہونے والے پرزہ جات پر سے ڈیوٹی صفر کرنے کی سفارش کی گئی ہے حکام نے بتایا کہ سمشی ہینل پر کسٹم ڈیوٹی صفر کی گئی ہے جبکہ سیلز ٹیکس بھی ختم کر دی جائے گی جبکہ پہلے ان پر تین سے لیکر 16فیصد تک ڈیوٹیاں لگی ہوئی تھی چیرمین کمیٹی نے کہا کہ شمسی پینل سے صرف کسٹم ڈیوٹی ختم کرنے سے قیمتوں میں کمی نہیں آئے گی جب تک سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس ختم نہ کیا جائے انہوں نے کہا کہ مقامی سطح پر شمسی پینلز کی تیاری کے سلسلے میں بھی رعایتیں دینا ضروری ہے کمیٹی کی رکن سینیٹر سعدیہ عباسی نے کہا کہ رعایتی پالیسیوں کے لیے ٹائم فریم بے حد ضروری ہے تاکہ سرمایہ کاری کرنے والے کو تحفظ حاصل ہو کمیٹی نے سولر چارجر سمیت متعلقی اشیاء پر بھی ٹیکس اور ڈیوٹیاں ختم کرنے کی سفارش کی کمیٹی نے فاٹا اور پاٹا کے لیے مشنری پر رعایتی ٹیکس ختم کرکے پورے ملک کی طرح ایک ہی پالیسی اپنانے کی سفارش کی چیرمین کمیٹی نے کہا کہ جن ٹیکسز اور ڈیوٹیوں کو کم یا زیادہ کیا جاتا ہے اس کی مکمل تفصیلات فراہم کریں تاکہ اس میں مجموعی فرق کو واضح کیا جاسکے قرآن پاک کی طباعت کے لیے آنے والے کاغذ پر ڈیوٹی زیرو ہے جس پر چیرمین کمیٹی نے کہا کہ کاغذ قرآن پاک کے نام پر منگوایا جاتا ہے مگر اسی کاغذ کو دیگر استعمال میں لایا جاتاہے جس پر وزارت خزانہ کے حکام نے بتایا کہ قرآن پاک کی طباعت کے لیے کاغذ صرف ناشران قرآن منگوا سکتے ہیں کمیٹی نے ملکی سطح پر ڈائپر بنانے کی حوصلہ افزائی کے لیے ڈیوٹیوں کو صفر کیا جارہا ہے کمیٹی کی رکن سینیٹر سعدیہ عباسی نے کہا کہ جن اشیاء پر حکومت ٹیکسوں میں رعایت دے رہی ہے ان اشیاء کی قیمتوں میں واضح کمی ہونی چاہیے چیرمین کمیٹی نے کہا کہ ہم یہاں پر عوام کے مفادات کے تحفظ کے لیے بیٹھے ہیں اگر ڈیوٹیوں اور ٹیکسز میں کمی کے باوجود بھی قیمتوں میں کمی نہ ہو اس کمیٹی کا بیٹھنا فضول ہے چیرمین کمیٹی نے کہا کہ صرف یونیسیف کے لیے مخصوص کمپنی کو اشیا بنانے کی اجازت دینے کی بجائے تمام کمپنیوں کے لیے اوپن کردیں۔