رئیلٹی شو میں کم عمری اور نا سمجھی کے باعث سیاستدانوں کا مذاق اڑایا، صباء قمر

کراچی (آن لائن) ملک کی معروف اداکارہ صباء قمر نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے مزاحیہ رئیلٹی شو میں کم عمری اور نا سمجھی میں سیاستدانوں کا مذاق اڑایا، انہیں اس وقت زیادہ تر چیزوں کا علم نہیں تھا۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ بالی ووڈ فلم میں عرفان خان کے ہمراہ کام کرنے کے بعد انہیں اداکاری کے ساتھ ساتھ دیگر چیزوں کی بھی سمجھ آئی اور اسکے بعد سے وہ اپنے کام کو لے کر مزید سنجیدہ ہوگئی ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ ہندی میڈیم میں کام کرنے سے قبل وہ کچھ اور تھیں اور اس فلم میں کام کرنے کے بعد وہ کچھ اور بن گئی ہیں۔