پشاور(آن لائن)خیبرپختونخوا میں آج (بدھ سے)سے تیز ہواؤں اور بارشوں کا نیاسلسلہ شروع ہونے کاامکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارشوں اور ژالہ باری کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایات کی ہے ڈی جی، پی ڈی ایم ا ے نے ایک مراسلہ جاری کیا ہے جس میں کہاگیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ چھوٹی بھاری مشینری کی دستیابی یقینی بنائیں۔ حساس اضلاع کے کاشتکاروں کیلیے ضروری ہدایات جاری کی ہے کسان پیشن گوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی سرگرمیوں کیلیے مناسب انتظام کریں۔ تیز ہواؤں /ژالہ باری سے فصلوں کو خطرات لاحق ہو سکتا ہے۔ برساتی نالوں کی نگرانی کی جائے۔ حساس بالائی علاقوں میں سیاحوں اور مقامی کمیونٹیز کو ایڈوائزری کی ترسیل یقینی بنائیں۔ پی ڈی ایم اے مراسلہ میں مزید کہاگیا ہے کہ پیغامات مقامی زبانوں میں پہنچائے جائیں جبکہ کھڑی فصلوں اور مویشیوں پر پڑنیوالے منفی اثرات سے آگاہی کو یقینی بنائیں۔ تمام متعلقہ لائن ڈیپارٹمنٹس روڈ لنکس کی بحالی میں چوکس رہیں۔ سڑک کی بندش سے بچنے کے لیے ٹریفک کے لئے متبادل راستے فراہم کر کئے جائیں۔ انتظامیہ اسپیل کے لیے خصوصی منصوبہ بندی کریں۔پی ڈی ایم اے مراسلہ کے مطابق حساس علاقوں میں صوبائی اور قومی شاہراہوں پرمسافروں کو پیشگی خبردار کیا جائے۔ متعلقہ حکام بوقت ضرورت لوگوں کومحفوظ انتظار گاہوں میں منتقل کریں۔ اسپیل کے دوران درجہ حرارت قدرے کم ہونے کا امکان ہے۔ اسپیل میں ہنگامی خدمات کے اہلکاروں کی دستیابی یقینی بنائیں۔ طوفان کی صورت عوام بجلی کی تاروں، کمزور تعمیرات، سایئن بورڈز اور بل بورڈز سے دور رہے۔ طبی عملے اور ادویات سمیت بنیادی اشیاء کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔ سیاحوں کو موسمی صورت حال سے آگاہ کیاجائے۔سیاح دوران سفر خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ پی ڈی ایم اے،پی ای او سی کو صورتحال کے بارے میں بروقت آگاہ کیا جائے۔؎ بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے 18 جون تک جاری رہنے کا امکان ہے پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سنٹر مکمل طور پر فعال ہے، عوام معلومات اور رہنمائی کے لیے ہماری ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کریں .
Load/Hide Comments



