لاہور(آن لائن)استحکام پاکستان پارٹی نے آئندہ انتخابات میں بھرپورشرکت اورفوری طور پرصوبوں اورضلعی سطح پر پارٹی کی تنظیم سازی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سینئرسیاستدان جہانگیرخان ترین کی زیرصدارت“استحکام پاکستان پارٹی“ پارٹی کا اہم اجلاس ہوا، جس میں پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیرخان ترین نے ویڈیو کے ذریعے شرکت کی۔ اجلاس میں پارٹی صدرعبدالعلیم خان، سیکریٹری جنرل عامرکیانی، عون چودھری، فردوس عاشق اعوان، مراد راس، سعیداکبرنوانی اورشعیب صدیقی, سید سعیدالحسن شاہ، نعمان لنگڑیال اور اجمل چیمہ نے شرکت کی۔اجلاس میں آئندہ انتخابات میں بھرپورشرکت کرنے جبکہ ضلعی سطح پر فوری تنظیم سازی شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، صوبوں کی تنظیم سازی بھی جلد مکمل کی جائے گی۔ اس موقع پر پارٹی صدر عبدالعلیم خان نے کہا کہ ملک میں سیاسی استحکام کیلئے کام کررہے ہیں،ملکی مسائل دیکھتے ہوئے مستقبل کالائحہ عمل مرتب کررہے ہیں،امید سے عمل تک قوم کاساتھ دیں گے۔ علیم خان نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی نے آئندہ انتخابات میں بھر پور شرکت کرنے اورصوبوں اورضلعی سطح پرفوری تنظیم سازی شروع کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔
Load/Hide Comments



