اسلام آباد(آن لائن) وزیر مملکت خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کو اخراجات اور ٹیکسوں کے معاملے پر تشویش ہے، آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس کسی بھی وقت ہو سکتا ہے،حکومت معاشی استحکام کے علاوہ کوئی قدم نہیں اٹھائے گی، پیٹرولیم لیوی بڑھانے کا فیصلہ نہیں کیا، صرف قانون میں گنجائش رکھی ہے، اگر ضرورت پڑی تو پیٹرولیم لیوی کی شرح میں اونچ نیچ کریں گے۔ میڈیاسے گفتگو کرتے عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ آئی ایم ایف نے بہت سی چیزوں پر سوال اٹھائے ہیں، آئی ایم ایف مشن چیف نیتھن پورٹر کے ساتھ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی ورچوئل بات چیت ہوئی ہے جس میں آئی ایم ایف نے بجٹ کے حوالے سے بعض چیزوں پر وضاحت مانگی ہے، آئی ایم ایف کو اخراجات اور ٹیکسوں کے معاملے پر تشویش ہے، آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس کسی بھی وقت ہو سکتا ہے، آئی ایم ایف کو بجٹ کی حکمت عملی اور ویژن سے آگاہ کیا گیا ہے، آئی ایم ایف سے کہا ہے کہ بجٹ کا مقصد معاشی گروتھ لانا ہیایم ایف کے ساتھ اسٹریٹجک لیول پر بات چیت ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ اخراجات سمیت دیگر اعدادوشمار پر بات چیت ہوگی، آئی ایم ایف پاور ڈویژن اور اسٹیٹ بینک حکام سے بھی بات چیت کرے گا، ایکسچینج ریٹ اور پالیسی ریٹ پر آئی ایم ایف اسٹیٹ بینک سے بات چیت کرے گا، حکومت معاشی استحکام کے علاوہ کوئی قدم نہیں اٹھائے گی، پیٹرولیم لیوی بڑھانے کا فیصلہ نہیں کیا، صرف قانون میں گنجائش رکھی ہے، اگر ضرورت پڑی تو پیٹرولیم لیوی کی شرح میں اونچ نیچ کریں گے۔
Load/Hide Comments



