ہیلتھ انورنش اور ریلیف پیکج صحافیوں اور میڈیا ورکرز کا حق ہے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہیلتھ انورنش اور ریلیف پیکج صحافیوں اور میڈیا ورکرز کا حق ہے، میڈیا ہاؤسز کے مالکان اپنی ذمہ داریوں سے بری نہیں ہوسکتے،موجودہ حکومت نے کسی صحافی اور ورکرز پر تشد د اور ظلم نہیں کیا کسی کا پروگرام بند نہیں کیاگیا،گزشتہ حکومت میں اپوزیشن کو بولنے کی اجازت نہیں تھی،جب پارلیمنٹ کے دروازے ہم پر بند تھے تو اس وقت نیشنل پریس کلب کے دروازے ہمارے لئے کھلے تھے پی ٹی آئی دور میں میڈیا سینسر شپ نافذ تھی،صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی کم سے کم تنخواہ پر عملدرآمد ان کا حق ہے،محمد نواز شریف نے جیل کاٹی تو ہمارے کارکنوں نے جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کی سیاست نہیں کی محمد نواز شریف نے ملک بنایا اس کی خدمت کی ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا۔ نیشنل پریس کلب میں صحافیوں کیلئے ہیلتھ انشورنش اور ریلیف پیکج کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت ملک کو نفرت، فساد اور تفریق کیورکرز کی ہیلتھ انشورنس اور ریلیف پیکج پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ آج صحافیوں کو ہیلتھ انشورنس اور ریلیف پیکج دیا جارہا ہے جو ماضی میں نہیں دیا گیا اور یہ کریڈٹ ہماری حکومت کو جاتا ہے وزیراعظم نے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو ہیلتھ انشورنس کی فراہی کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے اب میڈیا ہاؤسز کے مالکان اپنی ذمہ داریوں سے بری نہیں ہوسکتے انہیں اپنے ورکروں کو حقوق دینے ہونگے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہیلتھ انشورنس اور دیگر اقدامات صحافیوں اور میڈیا ورکرز کا حق تھا موجودہ حکومت نے کسی صحافی اور ورکرز پر تشدد اور ظلم بند نہیں کیا اتحادی حکومت نے کسی کا کوئی پروگرام بند نہیں کیا اور نہ کسی صحافی کو گرفتار کیا ہم کسی صحافی پر ظلم و تشدد برداشت نہیں کرسکتے کسی کیخلاف کوئی انتقامی کارروائی نہیں کی گئی گزشتہ حکومت میں اپوزیشن کو بولنے کی اجازت نہیں تھی پی ٹی آئی دور میں میڈیا سینسر شپ نافذ تھی ان کے دور میں میڈیا کو دبانے کیلئے پالیسیاں بنائی جاتی رہیں قانون نافذ کیا گیا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ جب پارلیمنٹ کے دروازے ہم پر بند تھے تو اس وقت نیشنل پریس کلب کے دروازے ہمارے لئے کھلے تھے جمہوریت کی جدوجہد میں نیشنل پریس کلب کا بڑا اہم کردار ہے محمد نواز شریف نے جیل کاٹی تو ہمارے کارکنوں نے جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کی سیاست نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف نے ملک بنایا اس کی خدمت کی ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا،موٹرویز اور سی پیک اور میٹرو کے منصوبے دیئے ہسپتال بنائے مگر تشدد اور جلاؤ گھیراؤ کی سیاست نہیں کی جب میاں نواز شریف نے جیل کاٹی تو ہمارے ورکروں نے تشدد، جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ کی سیاست نہیں کی پی ٹی آئی کے لیڈر ایک دن کیلئے جیل گئے تو پورے ملک میں حساس تنصیبات پر حملے کرکے شہداء کی یادگاروں کی توہین کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے تحفظ کا بل قانون وزارت میں آگیا ہے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی کم سے کم تنخواہ پر عملدرآمد ان کا حق ہے جس لیڈر کی جڑیں جمہوریت اور عوام میں جڑی ہوں اس کیخلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہوسکتی محمد نواز شریف نے قربانیاں دیں اور عوام کیلئے ڈٹے رہے نوجوانوں کو روزگار دینے اور صحافیوں کو تحفظ دینے کا وقت آگیا ہے صحافیوں او رمیڈیا ورکرز کے دروازے ہمارے لئے کھلے ہیں۔