چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیرصدارت بلوچستان مسائل سے متعلق خصوصی کمیٹی کا اجلاس

اسلام آباد(آن لائن)چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیرصدارت بلوچستان کے مسائل سے متعلق خصوصی کمیٹی کا اجلاس ہوا،وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی پی پی ایل کی مد میں بلوچستان حکومت کو فوری طور پر 12ارب روپے ادا کرنے کی ہدایت کردی۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ بلوچستان حکومت کو پیسوں کی ضرورت ہے وزیراعظم نے 32ارب کی ادائیگی کی ہدایت کی اس کا کیا بنا۔سیکرٹری پٹرولیم نے کہا کہ وفاقی حکومت نے بلوچستان حکومت کو پی پی ایل کی مد میں 46ارب روپے ادا کرنے تھے بلوچستان حکومت کو اب تک 37ارب روپے ادا ہوچکے ہیں وفاقی حکومت نے بلوچستان حکومت کو گیس لیز توسیعمعاہدے کے تحت37 ارب مزید ادا کرنے ہیں۔سیکرٹری پٹرولیم کا کہنا تھا کہ بلوچستان حکومت سوئی گیس سے متعلق پی پی ایل معاہدے پر دستخط کرے بلوچستان حکومت کے دستخط سے پی پی ایل معاہدے کی ادائیگی قانونی ہوجائیگی بلوچستان حکومت کو 6ارب سہ ماہی کی ادائیگیاں کی جائیں گی ہم بلوچستان کو10 ارب سہ ماہی ادا کریں گے۔