لاہور (آن لائن) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو فون کیا اور سمندری طوفان بائپر جوائے سے نمٹنے کیلئیپنجاب حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ ریسکیو 1122، پی ڈی ایم اے سمیت پنجاب کے متعلقہ ادارے ہمہ وقت سندھ کے بہن بھائیوں کی مدد کیلئے وسائل حاضر ہیں اور ساحلی علاقوں سے آبادی کے انخلا کے حوالے سے بھی سندھ حکومت کی مدد کیلئے تیار ہیں۔ بڑے بھائی کی حیثیت سے سندھ کے بہن بھائیوں کی ہر ممکن مدد کی ذمہ داری قومی فرض سمجھ کر نبھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے امدادی سرگرمیوں سے متعلقہ اداروں کو سندھ حکومت کی مدد کیلئے الرٹ کر دیا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے تعاون کی یقین دہانی پر وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ صورتحال کو مانیٹر کر رہے ہیں اور ضرورت پڑنے پر آگاہ کریں گے۔
Load/Hide Comments



