استحکام پاکستان پارٹی سے ملکی سیاست پر کوئی فرق نہیں پڑے گا،ملکی سیاست پر اس پارٹی کا اثر پڑا تو منفی ہی ہو گا، میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد (آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ایک بار پھر نیب کو ختم کرنے کا مطالبہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ نیب رہے گا تو ملک نہیں چلے گا استحکام پاکستان پارٹی سے ملکی سیاست پر کوئی فرق نہیں پڑے گا،ملکی سیاست پر اس پارٹی کا اثر پڑا تو منفی ہی ہو گا۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا بجٹ کوئی بھی بنا سکتا ہے،پیسے ادھار لیں اور بجٹ بنا لیں،حکومت پرفارمنس سے متعلق عوام انتخابات والے دن فیصلے دیں گے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ چار سال سے عدالت آ رہا ہوں ابھی تک کیس چلا ہی نہیں،میرے خلاف الزام لگایا تھا تو کیس چلائیں۔ انکا کہنا تھا کہ حکومت نیب ادارہ ختم کرے،نیب جیسا ادارہ ہو گا تو ملک ترقی نہیں کرے گا،میرے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہے تو نیب کو معافی مانگی چاہیے۔
Load/Hide Comments



