کراچی (آن لائن)پاک فوج کے تازہ دم دستے ممکنہ سمندری طوفان بائیپر جوائے سے نمٹنے کے لیے تعینات کردیے گئے۔ممکنہ سمندری طوفان بائیپر جوائے سے بچنے کے لیے حفاظتی اقدامات کرنے کے لیے وزیراعلی سندھ کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں ڈی جی رینجرز سندھ, جی او سی حیدرآباد گیریڑن سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں بائیپر جوائے سے نمنٹنے کے لیے حکمت عملی بنائی گئی اور پاک فوج کی خدمات لیتے ہوئے تازہ دم دستے حفاظتی اقدامات کے طور پر تعینات کردیے گئے۔پاک فوج کے تازہ دم دستے ممکنہ سمندری طوفان بائیپر جوئے سے نمٹنے کے لیے روانہ کر دیئے گئے۔پاک آرمی کی کمانڈ نے فیصلہ کیا کہ پاک آرمی کے مزید دستے بھی ممکنہ ریسکیو آپریشنز کیلئے اپنے فرائض سرانجام دینگے۔ پاک فوج عوام کو مشکل وقت میں کسی صورت تنہا نہیں چھوڑے گی.
Load/Hide Comments



