لاہور(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ کے چیف آرگنائزر چوہدری سرور ہمارے سیاستدان سیاست کو تجارت بنا کر لوٹ رہے ہیں، لوگ بچوں کو تعلیم اور صحتکی سہولیات فراہم نہیں کر پا رہے مگر حکمرانوں کی عیاشیاں ختم نہیں ہو رہی ہے، کوئی ملک قرض لیکر ترقی نہیں کر سکتا جبکہ چوہدری شافع حسین کا کہنا تھا کہ یوتھ کو سوشل میڈیا پر ایک سیاسی پارٹی کے پراپیگنڈہ کا حصہ نہیں بننا چاہئے، یوتھ کو ایک سیاسی پارٹی کے سربراہ نے فوجی تنصیبات پر توڑ پھوڑ کے لئے استعمال کیا۔ پاکستان مسلم لیگ کے زیر اہتمام یوتھ کانفرنس کا انعقاد مسلم لیگ ہاؤس لاہور میں ہوا۔۔ جس میں صوبے کے مختلف حصوں سے لیگی کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، اس موقع ہر چوہدری سرور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان ان کی پارتی کی ترجیح ہیں، انہوں نے یوتھ ونگ کے صدر کامران سعید عثمانی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کی کانفرنس میں دلچسپی دیکھ کر عیاں ہو رہا ہے کہ ان نوجوانوں کو یہاں پکڑ کر نہیں لیا گیا، انہوں نیکہا کہ پاکستان کے نوجوان میری اولین ترجیح ہیں، جو ٹیلنٹ پاکستان میں ہے وہ کہی نہیں ہے، ایسا ملک بنانا چاہتے ہیں جو اپنی قابلیت کی بنیاد پر تر قی کرے۔۔۔انہوں نے کہا کہ سیاست دان جب حکومت میں آ جاتے ہیں تو وہ اپنے کارکنوں کو بھول جاتے ہیں جبکہ میرا ماضی گواہ ہے کہ میں مشکل وقت میں لوگوں کے ساتھ کھڑا رہتا ہوں اور جب وہ عروج پر پہنچتے ہیں اور کارکن کی بات سننا چھوڑ دیتے ہیں تھا الگ ہو جاتا ہوں، انہوں نے کہا کہ ہمارے سیاست دان سیاست کو تجارت بنا کر لوٹ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لوگ بچوں کو تعلیم اور صحت کی سہولیات نہیں دے پا رہے ہیں جبکہ حکمرانوں کی عیاشیاں ختم نہیں ہوتیں۔۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو الیکشن سے پہلے ترقی کا پورا پروگرام دیں گے، ہماری بد قسمتی یہ ہے کہ ہم نے میرٹ کا خون کر دیا، انہوں نے کہا کہ میں نے بطور چانسلر کبھی کسی وائس چانسلر کو بغیر میرٹ کے نہیں لگایا۔ ایک سوال کے جواب میں چوہدری سرورنے تحریک استحکام پاکستان پارٹی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک جمہوری ملک ہے یہاں سب کو نئی پارٹی بنانے کا حق حاصل ہے، لندن جانا لوگوں کا حق ہے، یوتھ کونسل سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل پنجاب چوہدری شافع حسین کا کہنا تھا کہ ہمارے خاندان نے ہمیشہ رواداری کی سیاست کی ہے، چوہدری شجاعت حسین اور ان کے بچوں پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں اور نہ ہء چوہدری سرور پر ایسا کوئی الزام ہے۔ انہوں نے نوجوانوں کو مشورہ دیا کہ انہیں سوشل میڈیا پر ایک پارٹی کے پراپیگنڈہ کا حصہ نہیں بننا چاہئے,، انہوں نے نوجوانوں کی تعلیم و تربیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے نوجوانوں کو تعلیم کے حصول کے لئے محنت کرنی چاہئے، ہمارے ملک میں ٹیکنیکل ایجوکیشن کے میدان میں کام کرنے کی بہت ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آئی ٹی کی صنعت کو فرغ دینے اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس پر کام کرنے کی ضرورت ہے، انہوں نوجوانوں کو یقین دلایا کہ انہیں موقع ملا تو یوتھ اور آئی ٹی سیکٹر کو سامنے رکھ کر پالیسیز بنائیں گے،،، سانحہ نو مئی کی ایک بار پھر مذمت کرتے ہوئے چوہدری شافع حسین نے کہا کہ نو مئی سانحہ پر یوتھ کو مس گائیڈ کیا گیا، یوتھ کو سیاسی پارٹی کے لیڈر کے کہنے پر ہی آرمی تنصیبات مین توڑ پھوڑ کرنے کا کہا گیا ہو گا، انہوں زور دیا کہ پاکستان آرمی کی وجہ سے ہم یہاں بیٹھے ہیں اور ہمیں اپنی فوج پر فخر ہونا چاہئے اور سوشل میڈیا پر فوج مخالف پراپیگنڈہ پر یقین نہیں کرنا چاہئے،چوہدری شافع حسین نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ پاکستان کی یوتھ کو سچ اور جھوٹ کا پتا ہونا چاہئے، انہوں ں ے کہا کہ جب بھی موقع ملا نوجوانوں کے روزگار کے لئے مواقع فراہم کرنے کے لئے ہوٹل سیکتراور آئی تی سیکٹر میں پراجیکٹ لائیں گے، انڈیا کے شہر بنگلور میں اگر مائیکروسوفٹ کی چپس بنانے کی صنعت لگ سکتی ہے تو پاکستان میں کیوں نہیں، انہوں نے مزید کہا کہ کئیر ٹیکر سے پہلئے پنجاب کے چار سالہ دور حکومت میں ٹرانسفر پوسٹنگ پربے تحاشہ? کرپشن کی گئی، اتنی کرپشن پنجاب کی تاریخ میں کبھی نہیں ہوئی، مسلم لیگی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے نوجوانوں پر بڑا فخر ہیاور ہم انتخابات میں زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو عملی سیاست میں لائیں گے۔
Load/Hide Comments



