اسلام آباد (آن لائن)وزارت پٹرولیم نے آئندہ ماہ روسی تیل کے ثمرات عوام تک پہنچنے کی خوشخبری سنا دی۔وزارت پٹرولیم کے حکام نے بتایا کہ روس سے آنے والا ٹیسٹ کارگو پاکستان پہنچا ہے، روسی تیل سے پاکستان میں پیٹرول کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے، 45 ہزار ٹن تیل کی پہلے کیپ پی آر ایل میں ریفائن ہوگی، پارکو بھی روسی تیل کی ریفائنری میں حصہ لے گی، آئندہ دو ہفتوں میں روسی تیل مارکیٹ میں تجزیاتی بنیادوں پر لایا جائے گا، حکام کے مطابق روس سے ایک لاکھ بیرل کا معاہدہ ہوا ہے پہلی کھیپ کے نتائج کے بعد سات لکھ بیرل تیل پاکستان آئے گا،روسی تیل سے قیمتوں میں ریلیف کے اثرات اگلے ماہ تک متوقع ہے، پاکستان کے دیگر ریفائنریز بھی روسی کو لینے کے لیے تیار ہیں۔
Load/Hide Comments



