امیر جماعت اسلامی سراج الحق آج لاہور میں انتخابات کنونشن سے خطاب کریں گے

لاہور (آن لائن) سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف نے کہا ہے کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق منگل کو لاہور میں انتخابات کنونشن سے خطاب کریں گے۔ انتخابات کنونشن کا انعقاد جماعت اسلامی پنجاب وسطی کی جانب سے الحمرا ہال میں کیا گیا ہے۔ کنونشن سے امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی جاوید قصوری اور دیگر قائدین بھی خطاب کریں گے۔ کنونشن میں پنجاب وسطی کے جماعت اسلامی کے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ٹکٹ ہولڈرز، امرائے اضلاع اور دیگر نمایاں شخصیات شرکت کریں گی.