وزیر اعظم کا بنوں لکی مروت میں بارشوں سے نقصان پر اظہار افسوس

اسلام آباد(آن لائن)بنوں اور لکی مروت میں طوفانی ہواؤں اور بارشوں سے مالی و جانی نقصان معاملہ پر ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی نے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔زاہد اکرم درانی نے بنوں اور لکی مروت کی صورتحال سے وزیراعظم کو آگاہ کیاجس پر وزیراعظم شہباز شریف نے بنوں اور لکی مروت میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔وزیراعظم شہبازشریف نے چیف سیکرٹری کے پی اور این ڈی ایم اے حکام کو ہنگامی اقدامات کی ہدایت کر دی ہے۔زاہد اکرم درانی نے وزیراعظم سے مطالبہشہداء اور زخمیوں کیلئے وزیراعظم پیکج کے تحت مالی امدد کی جائے، وزیراعظم کی ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کر ادی۔ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی ہنگامی طور پر اسلام آباد سے بنوں کیلئے روانہ ہوگئے۔ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی بنوں اور لکی مروت پیدا شدہ صورت حال کا براہ راست جائزہ لینگے۔