سابق ماہر فوجیوں کو وفاقی پولیس میں بھرتی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی حکومت نے اسلام آباد پولیس کے مختلف شعبوں کے ماہر سابق فوجی بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا،ابتدائی طور پر 200 سابقہ فوجیوں کو اسلام آباد پولیس میں بھرتی کیا جائے گا،سابقہ فوجیوں کی بھرتی کیلئے تعلیمی قابلیت میٹرک اور عمر کی حد 42 سال ہوگی،ہنگامے بلوے روکنے،حساس عمارتوں اور ریڈ زون کی سیکیورٹی پر تعینات کیا جائے گا،سابق فوجیوں کی بھرتی کے لئے اشتہاری 21 جون تک جاری ہونے کا امکان،بھرتیوں کیلئے کریکٹر سرٹیفکیٹ،قومی شناختی کارڈ اور تعلیمی اسناد لازمی ہوں گی۔