پشاور(آن لائن)خیبر پختونخوا میں آندھی اور موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں مختلف حادثات میں 19 افراد جاں بحق اور 83 کے قریب زخمی ہوگئے۔ا۔ادھر لکی مروت میں چھتیں گرنے کے واقعات میں بنوں 12, لکی مروت 5اور کرک 2 افراد جاں بحق ہوئے، اور 83سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق لکی مروت میں جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون اور تین بچے شامل ہیں۔ تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے ضلع بھر میں بجلی کا نظام درہم برہم ہے ریسکیو ٹیمیں تاحال زخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کئے ریسکیو1122 خیبر پختونخوا کے تمام سٹیشنز الرٹ ہیں تیز اندھی سے ابتک لکی مروت اور بنوں میں متعدد مقامات پر چھتیں گرنے کے واقعات رونما ہوئے، ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122کے مطابق آندھی کے باعث 5 افراد جانبحق جبکہ 10 سے زائد زخمی ہوئے، ریسکیو1122 کی امدادی سرچ آپریشن و امدادی کاروائیاں جاری ہیں، زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے،۔
Load/Hide Comments



