بجلی کا شارٹ فال 5ہزار 5سو 88 میگاواٹ تک پہنچ گیا

اسلام آباد (آن لائن)بجلی کا شارٹ فال 5ہزار 5سو 88 میگاواٹ تک پہنچ گیا،بجلی کی مجموعی پیداوار 18ہزار 4سو 12 میگاواٹ اور طلب 24ہزار میگاواٹ ہے، ملک بھر کے مختلف علاقوں میں 8 گھنٹے تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ جا رہی ہے۔ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق پن بجلی ذرائع سے مجموعی طور پر 4 ہزار 5سو میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے،سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 1ہزار 6سو50 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں،نجلی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 11ہزار 9 سو میگاواٹ ہے،شمسی توانائی سے 80میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے،ونڈ پاور پلانٹس 250 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں،بیگاس سے 32 میگاوٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے.