یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن میں 35 ارب روپے کی ٹارگیٹڈ سبسڈی دی جائے گی

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بجٹ تقریر میں کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن میں 35 ارب روپے کی ٹارگیٹڈ سبسڈی دی جائے گی۔مستحق افراد کے علاج اور امداد کے لیے پاکستان بیت المال کو 4 ارب روپے فراہم کیے جائیں گے۔استعمال شدہ کپڑے پر اس وقت 10 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد ہے جس کو ختم کیا جارہا ہے.