لاہور (آن لائن) نامور اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ عید کے بعد ایک بڑ اسرپرائز دوں گی،فلم ”123واں“ میں پرستاروں کو کردار اور لک دونوں ہی پسند آئیں گے۔ اداکارہ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ انہوں نے فلم میں وہاج علی کے ساتھ پہلی مرتبہ کام کیا تاہم ان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ تازگی سے بھرپور تھا، وہاج کہانی میں اپنے کردار کے ساتھ بے حد انصاف کرتے ہیں سکرپٹ پر مکمل طور پر عبور رکھتے ہیں۔ مہوش نے نئی آنے والی فلم ”123 واں“میں اپنے کردار کے حوالے سے بتایا کہ انہوں نے پہلی مرتبہ اس فلم میں نبھائے جانے والے کردار کے لیے ساڑھی زیب تن کی۔ وہ اس فلم کے لیے پر امید ہیں کہ ان کے مداحوں کو فلم میں ان کا کردار اور لک دونوں ہی پسند آئیں گے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ اپنے مداحوں کے لیے وہ اس وقت ڈراموں کے اسکرپٹس پڑھ رہی ہیں ساتھ ہی انہوں نے اشارہ دیا کہ اگلے برس کو ٹی وی اسکرین پر ٹی وی ڈرامہ کرتیں دکھائی دیں گی۔ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ عید کے بعد اپنے مداحوں کو ایک بڑا سرپرائز دوں گی۔
Load/Hide Comments



