بجٹ، وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر 8ارب روپے مختص

اسلا م آبا د (آن لائن)مالی سال 2023-24 کے بجٹ میں وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر 8ارب روپے مختص کیے گئے ہیں ان منصوبوں میں 31جاری اور 6 نئے منصوبے شامل ہیں۔تفصیلا ت کے مطا بق وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے جاری منصوبوں کیلئے بجٹ میں 5ارب 50کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ نئے منصوبوں کیلئے 2ارب 50کروڑ رکھے گئے ہیں۔ نئے منصوبوں میں معیاری بیجوں کی پیداوار کے منصوبے کیلئے 60کروڑ روپے، منرل ریسورس سنٹر کے قیا م کیلئے 30کروڑ روپے، خضدار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بلاک کی تعمیر کیلئے 2کروڑ روپے اور ادویا سازی میں استعما ل ہونے والی اشیاء کی ریسرچ ڈیویلپمنٹ و ٹیکنالوجی ٹرا نسفر کے منصوبے کیلئے 4کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔ بائیو ٹیکنالوجی کے حوالے سے منصوبے کیلئے 5کروڑ روپے اور پاکستان میوزیم اف نیچر ل ہسٹری کیلئے 5کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔