اسحاق ڈارکا منفرد ریکارڈ: سات مرتبہ بجٹ پیش کرنے والے وزیرخزانہ بن گئے

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے ساتویں مرتبہ بجٹ پیش کرکے قومی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے گرشتہ روز 24-2023کا وفاقی بجٹ پیش کرکے تاریخ رقم کردی۔ وہ سات مرتبہ بجٹ پیش کرنے والے وزیرخزانہ بن گئے،سینیٹر اسحاق ڈار نے مسلم لیگ ن کے دورحکومت میں 2013 تا2018 پانچ بجٹ پیش کیے، قبل ا زیں انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں 2008 میں بھی بطور وفاقی وزیر خزانہ بجٹ پیش کیا تھا۔