اداکارہ ثناء17،18جون کو برطانیہ کے نمائشی شو میں پرفارم کریں گی

لاہور (آن لائن) لالی ووڈ اداکارہ ثناء17اور18جون کو برطانیہ میں ہونے والے ایک نمائشی شو میں پرفارم کریں گی۔ اداکارہ نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ 17اور18جون کو مقامی ہوٹل میں نمائشی شو میں پرفارم کروں گی۔ اداکارہ نے مزید کہا ہے کہ میں اپنے پرستاروں سے ملاقات کے لئے بھی موجود ہوں گی۔ انہوں نے بتایا کہ نمائشی شو میں داخلہ بالکل مفت ہے اس لئے پاکستانی کمیونٹی کو یہاں آنا چاہیے۔ یاد رہے کہ ثناء اپنے بچوں اذلان اور اذان کے ہمراہ چھٹیاں منانے کے لئے برطانیہ میں موجود ہیں۔