لاہور (آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے کو چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے 12جون تک لاہور میں اپنا قیام بڑھاتے ہوئے پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھا، جمعہ کے روز بلاول ہاؤس لاہور میں آصف علی زرداری نے پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری سمیت انور راجہ،فیصل میر،رانا فاروق،تنویر اشرف کائرہ، بیرسٹر عامر حسن،نعیم اسلم،مہرین بی بی سمیت دیگر سے ملاقاتیں کیں اور ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت 21جون کو پارٹی کی شریک چیئر پرسن اور سابقہ وزیراعظم شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی سالگرہ پر لاہور میں عوامی پاور شو کے انعقاد پر تبادلہ خیال کیا، اس موقع پر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ آئندہ عام انتخابات کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی وفاق اور صوبوں میں حکومتیں بنا کر عوام اور ملک کی خدمت کرے گی۔
Load/Hide Comments



