آئی ٹی میں فری لانسر شعبے میں پاکستان دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے،اسحاق ڈار

اسلام آباد (ان لائن)وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے بجٹ تقریر میں کہا کہ آئی ٹی میں فری لانسر شعبے میں پاکستان دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے، آئی ٹی بر آمدات پر انکم ٹیکس کی رعایتی شرح 0.25فیصد3سال برقرار رہے گی، آئی ٹی ایکسپورٹرز کو 50 ہزر ڈالر کاہارڈویئر ڈیوٹی فری منگوانے کی اجازت ہوگی۔ اگلے سال بر آمدات کاہدف 30 ارب ڈالر،ترسیلات زر کاہدف کا33ارب ڈالر ہے،اسلام آباد کی حدود میں آئی ٹی سروسز پر سیلز ٹیکس کی شرح 15سے کم کر کے5فیصد کی جا رہی ہے آئی ٹی کے شعبے میں قرضہ جات کی فراہمی کو ترغیب کیلئے بینکوں کو 20فیصد کے رعایتی ٹیکس کا استفادہ حاصل،اگلے مالی سال میں 50ہزار آئی ٹی گریجویٹس کو پروفیشنل ٹریننگ دی جائے گی.