اسلام آباد (آن لائن)وزیر داخلہ راناثناء اللہ نے کہا ہے کہ نواز شریف نے عام انتخابات میں پارٹی کو لیڈ کرنے کی درخواست قبول کرلی ہے،الیکشن سے60 سے90 روز قبل وطن واپس آئیں گے،ن لیگ کو اکثریت ملی تو وزیر اعظم کا فیصلہ نواز شریف ہی کریں گے۔وفاقی کابینہ کے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ اس وقت کوئی سیاسی انجینئرنگ نہیں ہورہی ہے،کوئی غیر سیاسی انجینئرنگ بھی نہیں ہورہی،اگر کوئی خود کسی پارٹی میں جارہا ہے تو اسے روکا نہیں جاسکتا،نواز شریف انتخابات سے پہلے آئیں گے،نواز شریف انتخابی مہم چلائیں گے،انہوں نے کہا کہ پارٹی قائد نواز شریف انتخابات سے قبل وطن واپس آئیں گے،واپسی کی تاریخ میاں صاحب نے دینی ہے میاں صاحب کو کوئی تاریخ نہیں دے سکتا،انتخابات میں پارٹی کو لیڈ کرنے کی درخواست میاں صاحب نے قبول کرلی ہے،عام انتخابات سے 60 سے 90 روز قبل میاں صاحب واپس آئیں گے،اگر ن لیگ کو اکثریت ملی تو وزیر اعظم وہ بنے گا جسے نواز شریف چاہیں گے،عام انتخابات میں سیاسی اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر پارٹی نے کوئی فیصلہ نہیں کیا،میری ذاتی رائے ہے کہ ن لیگ کو کسی سے انتخابی اتحاد نہیں کرنا چاہئے،سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو سکتی ہے، آپشن ہمیں اوپن رکھنی چاہئے۔
Load/Hide Comments



