فواد چوہدری پشمان سر جھکائے بیٹھے رہے،سٹیج پر نشست کے باوجود نہ بیٹھے

لاہور(آن لائن)لاہور میں استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے قیام کے اعلان کے موقع پر سابق پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری مرکزی اسٹیج پر نہیں بیٹھے اور پشیمان نظر آئے۔ پریس کانفرنس کے دوران فواد چوہدری کیلیے مرکزی اسٹیج پر نشست مختص کی گئی تھی۔فواد چوہدری ہال میں پچھلی نشست پر کچھ دیر سر جھکائے بھی بیٹھے رہے.