بجٹ2023-24: سالانہ ڈویلپمنٹ پلان میں جی ڈی پی گروتھ کا ہدف3.5 مقرر

اسلام آباد (آن لائن)آئندہ مالی سال 2023-2024 کیلئے سالانہ ڈویلپمنٹ پلان میں  جی ڈی پی گروتھ کا ہدف 3.5 فیصد مقرر کر دیا گیا جبکہ زرعی شعبے کا ہدف 3.5 فیصداور اہم فصلوں کا ہدف 3.5 فیصد مقرر کیا گیا ہے۔دستاویزات کے مطابق آئندہ مالی سال کیلئے صنعتوں کی پیداواری گروتھ کا ہدف 3:4 فیصد، مینوفیکچرنگ کا ہدف 4.3 فیصد جبکہ سروسز کے شعبے کا ہدف 3.6 فیصد مقررکئے گئے ہیں اسی طرح لائیو اسٹاک کا ہدف 3.6 فیصد، کاٹن کیننگ گروتھ کا ہدف 7.2 فیصد، جنگلات کی گروتھ کا ہدف 3.0 فیصد، فشنگ شعبے کی گروتھ کا ہدف 3.0 فیصد مقرر کیا گیا، ا?ئندہ مالی سال کیلئے لارج اسکیل مینوفیکچرنگ کی گروتھ کا ہدف 3.2 فیصد،الیکٹرسٹی جنریشن اور گیس ڈسٹریبیوشن کی گروتھ کا ہدف 2.2 مقرر کر دیا گیا،ہول سیل اینڈ ریٹیل سیکٹر کی گروتھ کا ہدف 2.8 فیصد،ٹرانسپورٹ اینڈ کمیونیکیشن کے شعبے کی گروتھ کا ہدف 5.0 فیصد مقرر کر دیا، آئندہ مالی سال کے دوران تعلیم کی گروتھ کا ہدف 3.0 فیصد،نجی شعبے کی پیداواری گروتھ کا ہدف 5.0 فیصد مقرر کر دیا گیا,رئیل اسٹیٹ کے شعبے کی گروتھ کا ہدف 3.6 فیصد مقرر کر دیا گیا، فنانشل اینڈ انشورنس کے شعبے کی گروتھ کا ہدف 3.7 فیصد مقرر کر دیا گیا.