آئندہ مالی سال2023-24 کے بجٹ میں حکومت نے وفاقی ترقیاتی پروگرام میں مزید اضافہ کردیا

اسلام آباد (آ ن لائن)آئندہ مالی سال2023-24 کے بجٹ میں حکومت نے وفاقی ترقیاتی پروگرام میں مزید اضافہ کردیا، وفاقی ترقیاتی پروگرام 1150 ارب روپے کا ہوگا، بجٹ دستاویز کے مطابق 950 ارب روپے کے ترقیاتی اخراجات وفاقی حکومت کرے گی، 200 ارب روپے منصوبے نجی شراکت داری سے مکمل کئے جائیں گے، اگلے مالی سال پاکستان کا ترقیاتی پروگرام 2709 ارب روپے کا ہوگا، وزارتوں اور ڈویڑنز کے ترقیاتی منصوبوں پر 485 ارب روپے خرچ کرنے کی تجویزکئے گئے ہیں،کارپوریشنز کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 215 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 61 ارب روپے مختص کرنے کی تجویزہے،ارکان پارلیمنٹ کی ترقیاتی سکیموں کیلئے 90 ارب روپے مختص کئے ہیں جبکہ ضم شدہ اضلاع کیلئے 57 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔