آئندہ مالی سال بجٹ2023-24

اسلام آباد (آن لائن)آئندہ مالی سال 2023-24 کے بجٹ میں ایوی ایشن کیلئے 5 ارب 45 کروڑ روپے ترقیاتی منصوبوں کیلئے رکھے گئے ہیں، بجٹ دستاویز کے مطابق سرمایہ کاری بورڈ کیلئے 1 ارب 11 کروڑ روپے پی ایس ڈی پی مد میں منظور کیے گئے،کیبنٹ ڈویژن کیلئے 90 ارب 12 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی، کلائمیٹ چینج ڈویژن کیلئے 4 ارب 5 کروڑ، کامرس ڈویژن کیلئے 1 ارب 10 کروڑ رکھے گئے ہیں،ڈیفنس ڈویژن کیلئے 3 ارب 40 کروڑ، ڈیفنس پروڈکشن ڈویژن کیلئے 2 ارب کا بجٹ منظورکئے گئے،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کیلئے 84 کروڑ، فنانس ڈویژن کیلئے 3 ارب 22 کروڑ پی ایس ڈی پی میں رکھے گئے ہیں،وزارت تعلیم و پروفیشنل ٹریننگ کیلئے 8 ارب 50 کروڑ ترقیاتی منصوبوں کی مد میں خرچ کرے گی،بجٹ دستاویز کے مطابق آزاد جموں وکشمیر کیلئے 60 ارب 90 کروڑ، انضمام شدہ اضلاع کیلئے 57 ارب مختص کیے گئے،ہائر ایجوکیشن کمیشن کیلئے 59 ارب 71 کروڑ، ہاؤسنگ اینڈ ورکس کیلئے 36 ارب 70 کروڑ مختص کئے گئے،ہیومن رائٹس ڈویژن کیلئے 81 کروڑ، وزارت صنعت وپیداوار کیلئے 3 ارب مختص کیے جائیں گے،انفارمیشن اینڈ براڈکاسٹ ڈویژن کیلئے 2 ارب، انفارمیشن ٹیکنالوجی کیلئے 6 ارب مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،وزارت بین الصوبائی رابطہ کیلئے 1 ارب 90 کروڑ، وزارت داخلہ کیلئے 9 ارب 95 کروڑ رکھے جائیں گے،لاء اینڈ جسٹس کیلئے 1 ارب 40 کروڑ، میری ٹائم افیئرز کیلئے 3 ارب 30 کروڑ مختص کیے جائیں گے،نارکوٹکس کنٹرول ڈویڑن کیلئے 15 کروڑ، قومی غذائی تحفظ کیلئے 8 ارب 85 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں،دستاویزات کے مطابق وزارت صحت کیلئے 13 ارب 10 کروڑ، قومی ورثہ و کلچر ڈویڑن کیلئے 54 کروڑ مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،پاکستان اٹامک انرجی کیلئے 26 ارب 10 کروڑ روپے ترقیاتی منصوبوں کیلئے مختص کیے جائیں گے،پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی کیلئے 15 کروڑ، پٹرولیم ڈویڑن کیلئے 1 ارب 50 کروڑ مختص کئے گئے ہیں،پلاننگ ڈویژن کیلئے 24 ارب 89 کروڑ، تخفیف غربت و سماجی تحفظ کیلئے 50 کروڑ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،ریلوے ڈویژن کیلئے 33 ارب روپے، وزارت مذہبی امور 80 کروڑ مختص کئے گئے ہیں،ریونیو ڈویڑن کیلئے 3 ارب 20 کروڑ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ریسرچ کیلئے 8 ارب رکھے گئے ہیں،وزارت آبی وسائل کیلئے 107 ارب، سپارکو کیلئے 6 ارب 90 کروڑ روپے مختص کیے جائیں گے،وزارت توانائی کیلئے 54 ارب 55 کروڑ، ایرا کیلئے کوئی بجٹ مختص نہیں کیا،نیشنل ہائی وے اتھارٹی کیلئے 157 ارب 50 کروڑ، وزیراعظم پروگرام کے تحت 80 ارب رکھے گئے ہیں۔