دورہ عراق انتہائی نتیجہ خیز اور کامیاب رہا،بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد(آن لائن)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے دورہ عراق کے اختتام پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان جاری کر دیا،بلاول بھٹو نے کہا کہ عراق کا انتہائی نتیجہ خیز دورہ انتہائی کامیاب رہا ہے، پاکستان اور عراق کے عوام نے تنازعات اور دہشتگردی کے باعث بے پناہ نقصان اٹھایاہے،دونوں ممالک کے عوام کے لیے بذریعہ شراکت داری خوشحالی کے بہت زیادہ امکانات ہیں، میرے دورے کو کامیاب بنانے میں ٹیم پاکستان نے شاندار کام کیا۔