190ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نیب میں پیش نہ ہوئیں،بطور گواہ طلبی کا تحریری جواب جمع کروادیا

اسلام آباد (آن لائن) نیشنل کرائم ایجنسی میں 190ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نیب میں پیش نہ ہوئیں، بطور گواہ طلبی کا تحریری جواب جمع کروا دیا، بشریٰ بی بی نے نیب سے سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق شامل تفتیش کرنے کیلئے ٹھوس مواد مہیا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے نیب نوٹس میں لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا۔ اپنے تحریری جواب میں بشریٰ بی بی نے نیب کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ میری نیب طلبی کی تاریخ والے دن ہی آپ نے میرے شوہر کو بھی طلب کیا ہے میری شوہر نے آپ کو تحریری طور پر آگاہ کیا ہے کہ و ہ اسلام آباد کی عدالتوں میں 8جون کو پیش ہوں گے اور نیب میں بھی آپ میرا جواب بھی 8جون کو ریکارڈ کرلیں میں باپردہ خاتون ہوں اور گزشتہ سماعت پر اسلام آباد اپنے شوہر کے ہمراہ آئی تھی8 جون کو بھی اپنے شوہر کے ہمراہ نیب میں پیش ہوں گی سپریم کورٹ کے حکم مطابق آپ شامل تفتیش کرنے کے لئیے ٹھوس مواد مہیا کریں مجھے نیشنل کرائم ایجنسی 190 ملین پاؤنڈ کیس سے متعلق کوئی معلومات نہیں۔ اپنے جواب میں بشریٰ بی بی نے مزید کہا کہ 458 کنال زمین، 285 ملین روپے، بلڈنگ و دیگر ڈونیشنز بی ٹی ایل نے القادر ٹرسٹ کو ڈونیشن ایگریمنٹ کے تحت دیں بی ٹی ایل کی جانب سے القادر ٹرسٹ کو یہ ڈونیشن 24 مارچ 2021 کو دی گئی ڈونیشن دستاویز کی کاپی القادر ٹرسٹ کے چیف فنانشل افسر، سی آئی ٹی کو 23 مئی 2023 کو فراہم کر چکے ہیں القادر یونیورسٹی ایک ٹرسٹ ہے جس سے کسی شخص یا اسکے ٹرسٹیز کو کوئی فائدہ نہیں جو دستاویزات مانگے گئے وہ القدر ٹرسٹ کے چیف فنانشل افسر کے پاس ہیں القادر ٹرسٹ کی تمام چیزوں کو سیکٹری دیکھتے ہیں۔