اسلام آباد (آن لائن)عالمی بنک نے پاکستانی معیشت کی گروتھ کا گراف نیچے جاتا دکھا دیا،مہنگائی کا گراف 38 فیصد تک جاپہنچا،عالمی فنانشل بحران اور ملکی پالیسیوں کے باعث صورتحال بہتر نہ ہوسکی۔گلوبل اکانومک جائزہ کے مطابق 022-23 کی گروتھ 1.6 فیصد کی بجائے 0.4 فیصد رہنے کا خدشہ ہے گروتھ گرنے کی بڑی وجہ سیلاب، سماجی تناؤ، بڑھتی مہنگائی اور ڈانواں ڈول پالیسیاں قراران عوامل کے باعث متعدد شعبوں کی گروتھ میں نمایاں کمی آئی ہے۔ جائزہ کے مطابق زرعی پیداوار میں کمی کی وجہ سے خوراک کی اشیا کی دستیابی کم اور قیمتیں بڑھتی رہیں گروتھ کم اور ریکوری کا عمل سست رہا مہنگائی کا گراف 38 فیصد تک جاپہنچا غربت کی شرح میں اضافے کا خدشہ ہے آبادی کی بڑی تعداد کا غربت سے نکلنے کا امکان کم ہوتا جارہا ہے عالمی فنانشل بحران اور ملکی پالیسیوں کے باعث صورتحال بہتر نہ ہوسکی جنوبی ایشیا میں عمومی موسمیاتی بحراننے بھی معیشت پر برے اثرات مرتب کئے۔
Load/Hide Comments



