رواں مالی سال 2022-23میں ایف بی آر اپنا ہدف پورا نہ کرسکا

اسلام آباد (آ ن لائن)حکومت کی مشکلات میں مزید اضافہ،رواں مالی سال 2022-2023 میں ایف بی آر اپنا ہدف پورا نہ کرسکا، رواں مالی سال کے11ماہ میں ایف بی آرکوبڑے شارٹ فال کا سامنا رہا ہدف 6640 ارب روپے جبکہ 6200 ارب روپے ٹیکس اکٹھا کیا گیا۔ایف بی آر ذرائع کے مطابق موجودہ مالی سال میں ایف بی آر اپنا ہدف پورا کرنے میں ناکام رہا ہے، رواں مالی سال کے11ماہ میں ایف بی آر نے ہدف سے433 ارب روپے کم ٹیکس اکھٹا کیا، ایف بی آر کی جانب سے ہدف 6640 ارب روپے رکھا گیا تاہم 6200 ارب روپے ٹیکس اکٹھا کیا گیا، مئی میں ایف بی آرکو54 ارب روپے کے ٹیکس شارٹ فال کا سامنا رہا، مئی میں 621 ارب روپے کے مقابلے میں 567 ارب روپے ٹیکس جمع کیاجبکہ جون میں ہدف حاصل کرنے کیلئے1440ارب روپے ٹیکس اکھٹا کرنا ہوگا، ایف بی آر کو یومیہ 48 ارب روپے ٹیکس اکھٹا کرنا ہوگا۔