فیصل آباد (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر اور وفا قی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نے کہاہے کہ عمران فتنہ ملکی ریاست سے ما ئنس ہو گیا، اس نے جو فصل بو ئی تھی وہ اب کاٹنی پڑے گی،فرح گوگی اور پنکی پیرنی دونوں ہاتھوں سے ملک کو لوٹا،پی ٹی آئی نے ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت 9مئی کو ریاست کی رٹ کو چیلنج کرتے ہوئے سرکشی اور بغاوت کی لہٰذاریاست کے خلاف سرکشی اور بغاوت کرنیوالوں کو کسی صورت معافی نہیں ملے گی اورنہ انہیں سیاست کرنے کا حق ہوگا، الیکشن ہر حال میں ہوں گے لیکن فتنہ ملک کی سیاست سے مائنس ہوگا،جنہوں نے دفاعی تنصیبات پر حملے کئے، جناح ہاو س و کور کمانڈر کی رہائشگاہ میں داخل ہوکر لوٹ مار کی، توڑ پھوڑ کے بعد عمارت کو آگ لگائی، حساس اداروں و دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنایا، جلاو، گھیراو، کیا، بلوائیوں کی قیادت کی، شہدا کے مجسموں کی بے حرمتی کی، انہیں توڑا پھوڑا، ان پر جوتے اور ڈنڈے برسائے، انڈیا اور مودی کو راضی کیا اور ان کی آڈیوز ویڈیوز و جیو فینسنگ سمیت دیگر ثبوت موجود ہیں وہ چاہے زمین کی ساتویں تہہ میں چھپ جائیں، ضمانتیں کروالیں یا کورٹ سے ریلیف لے لیں ریاست کے خلاف بغاوت اور سرکشی کرنیوالے ان دہشت گردوں اور شرپسندوں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جا ئے گا، نہ انہیں کوئی معافی ملے گی تاہم جن لوگوں کی صرف معمولی خطا ہے اور وہ بلوو ں و جلاو،گھیراو،میں ملوث نہیں انہیں معاف کرنے کے بارے میں سوچا جاسکتا ہے۔
Load/Hide Comments



