الیکشن اکتوبر میں ہونے چاہئیں، پارٹی نے 4 سال ثابت قدمی کا ثبوت دیا،خواجہ آصف

اسلام آباد(آن لائن) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ملک میں الیکشن شیڈول کے مطابق اکتوبر میں ہونے چاہئیں،90روز کے ساتھ ساتھ آئین یہ بھی کہتا ہے کہ الیکشن پورے ملک میں ایک ساتھ ہونے چاہئیں، انتخابات میں پی ڈی ایم کے اتحاد کو برقرار رہنا چاہئے۔ پی ٹی آئی کے لیڈر 9 مئی کے واقعات کے ذمہ دار ہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پرویزالہی کے کرپشن کے تانے بانے بہت پھیلے ہوئے یہ بہت دیر سے حکمران رہے ہیں۔پرویز الہی کے خلاف کیسز سب کے سامنے ہیں،ان کے رشتے دار کرپشن میں ملوث ہیں،جو مختلف جگہوں پر بیٹھے ہوئے ہیں۔ججز عدلیہ اور پراسیکیوشن میں بھی لوگ بیٹھے ہوئے ہیں۔خواجہ آصف نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم نے اس قسم کی بھرتیاں نہیں کیں،باپ تاریخیں بھگت رہا ہے اور بیٹا باہر آرام سے بیٹھا ہے۔انہوں نے کہا ملٹری کورٹس میں مقدمات چلانے کا فیصلہ جلد ہو جائے گا۔و وزیر دفاع نے کہا کہ ہمارے پاس چوائس تھی عدم اعتماد کے بعد اسمبلی توڑ دیں۔پارٹی نے 4 سال ثابت قدمی کا ثبوت دیا۔ انہوں نے کہا ہم نے آئی یم ایف کی تمام باتیں مان لی ہیں مگر پھر بھی پروگرام بحال نہیں ہو رہا ہے۔سال گزرنے کے بعد بھی آئی ایم ایف نے پروگرام فائنل نہیں کیا۔ ہم اس بحران سے بھی نکل آئیں گے۔