اسلام آباد(آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں پلان بی اور سی نہیں سوچنا چاہیے، آئی ایم ایف پروگرام میں ہی جانا ہوگا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں اب بھی عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے پاس جانا ضروری ہے۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ کرنٹ اکاو نٹ خسارہ زیرو کردیں تو بھی ہمیں 25 ارب ڈالرز کی ضرورت پڑے گی۔انہوں نے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مارکیٹ میں ڈالر کی ڈیمانڈ بڑھ گئی ہے، ہمیں پلان بی اور سی نہیں سوچنا چاہیے۔ مفتاح اسماعیل نے خبردار کرتے ہوئے کہا آئی ایم ایف کے پروگرام میں نہ گئے تو نئے مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں ڈیفالٹ یقینی ہے۔
Load/Hide Comments



