وزیر اعظم سے مختلف ممالک کے سربراہان کی ملاقاتیں،مختلف شعبوں میں تعاون کی خواہش کا اظہار

انقرہ(آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف سے ترکیہ کے صدر ایردوان کی تقریب حلف برداری کے موقع پر مختلف ممالک کے سربراہان نے ملاقاتیں کیں اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون کی خواہش کا اظہار کیا۔ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف سے ترکی کے سابق نائب وزیراعظم اور ایم ایچ پی پارٹی کے چیئرمین دیولت مہچیلی نے ملاقات کی جبکہ جمہوریہ کوسوو کی صدر وجوسہ عثمانی سادیرو بھی ملے،راہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون کی خواہش کا اظہار کیا،بعد ازاں وزیر اعظم سے ایران کے اول نائب صدر محمد مخبر نے بھی ملاقات کی،وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان اور سیستان سرحد پر مارکیٹ کے قیام اور ایران کے صدر سے اپنی حالیہ ملاقات کا حوالہ دیا،وزیر اعظم شہباز شریف نے ایرانی نائب صدر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان بارٹر ٹریڈ ایک وش آئیند پیش رفت ہے جس سے دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ ہوگا،وزیراعظم شریف سے ازبکستان کے صدر شفقت مرزایوف نے بھی ملاقات کی،دونوں رہنماؤں نے علاقائی تعاون، خطے کو رابطوں سے جوڑنے اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کی رفتار تیز کرنے پر بات چیت کی۔