انقرہ (آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف اور ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان اور ان کی اہلیہ میں خوشگوار انداز میں گفتگو ہوئی اور پاکستانی آموں کی بھی تعریف ہوئی،صدر ایردوان کی حلف برداری کی تقریب سے روانگی کے موقع پر گفتگو کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور صدر اور بیگم ایردوان میں دلچسپ گفتگو ہوئی،وزیر اعظم نے کہا کہ میں اب واپس روانہ ہو رہا ہوں،پاکستان کے عوام آپ کے انتخاب پر بہت خوش ہیں، بلکہ ترکی کے عوام سے بھی زیادہ خوش ہیں،آپ کی دعوت کا بہت شکریہ، آپ نے اپنی خوشیوں میں ہمیں شریک کیا، وزیراعظم نے صدر ایردوان کو کہا کہ ہم آپ تمام اہل خانہ کو مبارک پیش کرتے ہیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں،اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ آپ کے لئے آموں کا تحفہ لایا ہوں،آدھے آم پنے بھائی اور آدھے اپنی بہن کے لئے ہیں، شہباز شریف کی بات پر صدر ایردوان اور ان کی اہلیہ بے ساختہ مسکرا دئیے اور شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مجھے علم ہے کہ پاکستان کے آم بہت لذیذ اور میٹھے ہوتے ہیں، بیگم ایردوان نے بھی شکریہ ادا کیا،صدر ایردوان نے تقریب میں آمد اور نیک تمناؤں کے اظہار پر وزیراعظم شہباز شریف کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
Load/Hide Comments



