پی ٹی آئی کا احمقانہ پن اور تکبر ان کو لے ڈوبا ، یہ ایک ہفتے سے زیادہ جیل نہیں کاٹ سکتے، رانا ثناء اللہ

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا احمقانہ پن اور تکبر ان کو لے ڈوبا ہے، یہ ایک ہفتے سے زیادہ جیل نہیں کاٹ سکتے۔ جتنے لوگ تحریک انصاف کو چھوڑ رہے ہیں وہ اپنی مرضی سے چھوڑ رہے ہیں۔ تحریک انصاف کے لیڈر نواز شریف کو سیاست ، پارٹی اور ملک سے نکال رہے تھے۔پرویز الہی نے کرپشن میں اس بار بڑا ہاتھ مارا ہے۔ پرویز الہی باعزت طریقے سے عدالت جاتے،گرفتاری پیش کرتے۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب کسی نے تحریک انصاف کے ساتھ کیا مذاکرات کرنے ہیں۔اب میں کہا پرویز الہی اس انویسٹی گیشن میں شامل ہی نہیں ہوتے، عدالت میں پیش نہیں ہوتے۔ پرویز الہی نے کرپشن میں اس بار بڑا ہاتھ مارا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کو پہلی مرتبہ ادراک ہو رہا ہے ہمیں تو تین تین بار ادراک ہو چکا ہے۔اس وقت ہم بھی ان کو یہ بات سمجھاتے تھے یہ تو بات ہی نہیں سنتے تھے۔ انہوں نے کہا یہ مکافات عمل ہی ہے جس کا اب وہ سامنا کررہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا تحریک انصاف کے رہنماء چاہتے تھے کہ ہمارے اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کروائے جائیں۔رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ ایک افواہ یہ بھی ہے کہ پرویز خٹک خود وقت لے کر کسی سے ملاقات کیلئے گئے اور پھر یہ انتظار کرتے رہے دوسری طرف سے گرین سگنل آیا تو پریس کانفرنس کر دی.