کراچی (آن لائن) پاکستان کے لیجنڈری اداکار جاوید شیخ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے بھارتی فلم میں اداکار شاہ رخ خان کا والد بننے کے لیے ایک روپیہمعاوضہ لیا تھا۔ اپنے ایک انٹرویو کے دوران بھارتی فلموں میں اپنے ڈیبیو سے متعلق بات کرتے ہوئے اداکار نے بتایا کہ اْنہیں شاہ رخ خان کی سب سے بڑی فلم اوم شانتی اوم آفر ہوئی تھی، یہ فلم بھارتی معروف ہدایتکار فرح خان کی بھی بطور ہدایتکار ڈیبیو فلم تھی۔ انہوں نے کہا کہ اْنہیں اس فلم میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے والد کا کردار ادا کرنا تھا۔ شاہ رخ کے ساتھ کام کرنا اْن کے لیے اعزاز کی بات تھی اسی لیے انہوں نے اس فلم میں کام کرنے کے پیسے نہیں لیے تھے۔
Load/Hide Comments



