اسلام آبا د(آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف کی دورہ ترکیہ سے واپسی پر2 اہم اجلاس منعقد ہونگے، ذرائع نے بتایا کہ آئندہ ہفتے قومی سلامتی کمیٹی کا اہم ترین اجلاس ہوگا جس کی صدارت وزیر اعظم شہباز شریف کریں گے،اجلاس میں ملک کی مجموعی امن و امان کی صورتحال کیساتھ 9 مئی کے بعد کی صورتحال پر غور ہوگا،قومی سلامتی کمیٹی کے اس اجلاس میں اہم فیصلے بھی متوقع ہیں،ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے بجٹ سے قبل اتحادیوں کا مشاورتی اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے،شہباز شریف کیساتھ مشاورت کے بعد مولانا فضل الرحمان اجلاس طلب کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف نے بجٹ پر سابق صدر آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی سے بھی مشاورت کا فیصلہ کیا ہے،مشاورتی اجلاس میں آئندہ بجٹ میں عوام کو ریلیف سمیت دیگر امور پر اتحادیوں کو اعتماد میں لیا جائیگا۔
Load/Hide Comments



