وزیراعظم کا دورہ ترکیہ کے باعث قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ملتوی

اسلام آباد (آن لائن) قومی سلامی کمیٹی کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو طلب کر رکھا تھا تا ہم وزیراعظم نے رجب طیب اردوان کی صدارتی حلف برداری کی تقریب کیلئے ترکیہ روانہ ہو نا تھا جس کی وجہ سے قومی سلامتی کمیٹی کا جمعہ کو ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔