اسلام آباد (آن لائن) فیاض الحسن چوہان نے جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت کا عندیہ دے دیا۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے سابق رہنما فیاض الحسن چوہان نے جہانگیر ترین سے ملاقات کی ہے،ملاقات میں مستقبل کے سیاسی لائحہ عمل پر گفتگو کی گئی۔فیاض الحسن چوہان نے جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت کا عندیہ دیدیا۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ عدم تشدد اور بدعنوانی سے پاک سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔ جہانگیر ترین سے متعدد سابق ارکانِ قومی و صوبائی اسمبلی ملاقات کر چکے ہیں، 70 سے زائد موجودہ اور سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے جہانگیرترین کی ٹیم میں شامل ہونے کی حامی بھر لی۔جہانگیر ترین کا آئندہ ہفتے اپنی پارٹی کے قیام کا اعلان متوقع ہے.
Load/Hide Comments



