اسلام آباد(آن لائن)تحریک انصاف کے سابق رہنما محمود مولوی نے دعویٰ کیا کہ شاہ محمود قریشی سے جیل میں ملاقات خوش آ ئند تھی اور اس کا نتیجہ دو دن میں سامنے آجائے گا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے محمود مولوی نے کہا کہ انہوں نے فواد چوہدری اور عمران اسماعیل کے ہمراہ جیل میں شاہ محمود قریشیسے ملاقات کی، یہ ملاقات خوش آئندہ تھی اور اس کا نتیجہ دو دن میں سامنے آجائے گا۔محمود مولوی نے کہا کہ عام انتخابات اکتوبر میں ہوتے نظر آرہے ہیں، 9 مئی کے بعد صورتحال بدل گئی ہے، اس وقت تحریک انصاف کا سائیڈ میں ہونا مسئلے کا حل نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف بھی نااہل ہوئے تھے اور بے نظیر بھٹو نے بھی پارٹی امین فہیم کے حوالے کی تھی۔
Load/Hide Comments



