اللہ تعالیٰ کو حاضر ناظر سمجھ کر بات کر رہا ہوں کہ میں بے گناہ ہوں، پرویز الہی

اسلام آباد (آن لائن) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور تحریک انصاف پنجا ب کے صدر چوہدری پرویز الہی نے کہا ہے کہ میں اللہ تعالیٰ کو حاضر ناظر سمجھ کر یہ بات کر رہا ہوں کہ میں بے گناہ ہوں ۔ ایک ویڈ یو پیغام میں انہوں نے کہا کہ مجھے اپنی عدلیہ پر پورا بھروسہ ہے اور جہاں تک افواج پاکستان کا تعلق ہے میں ہمیشہ سے پاک فوج کا حامی رہا ہوں لیکن ان کے لئے لمحہ فکریہ ہے کہ ان کے ارد گرد بیٹھے لو گ ملک کو کس طرف لے کر جار ہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میر ا تما م پی ٹی آئی کارکنان اور رہنماؤں کو یہ پیغام ہے کہ وہ ڈٹے رہیں آپ حق سچ پر ہیں آپ نے پہچھے نہیں ہٹنا فتح آپ کی ہے۔