اسلام آباد (آن لائن) ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر تین جون کو ترکیہ کا دورہ کریں گے جبکہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو 5 سے 7 جون تک عراق کا دورہ کریں گے۔ بھارت کی جانب سے یسین ملک کے خلاف سزائے موت کے مقدمے پر پاکستان کو سخت تشویش ہے۔ جمعرات کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر ترکیہ کا دورہ کریں گے، وزیر اعظم شہباز شریف تین جون کو ترکیہ کا اہم دورہ کریں گے، وزیر اعظم شہباز شریف ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کو پاکستان کے دورے کی بھی دعوت دیں گے، وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ ترکیہ، پاکستان اور ترکیہ کے دیرینہ اور دوستانہ تعلقات کا عکاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی امریکی سفیر سے ملاقات معمول کا حصہ ہے، وزیر خارجہ اور امریکی سفیر کی ملاقات کا مقصد دوطرفہ تعلقات اور تعاون بڑھانے پر اتفاق کرنا تھا،انہوں نے کہاکہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اردن کے شاہی خاندان کی دعوت پر ولی عہد حسین کی شادی میں شرکت کے لیے اردن میں ہیں۔اردن سے وزیر خارجہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ ڈاکٹر فواد حسین کی دعوت پر 5 سے 7 جون تک عراق کا دورہ کریں گے۔ یہ وزیر خارجہ کا عراق کا پہلا دورہ ہے۔دورے کے دوران وزیر خارجہ عراقی قیادت سے ملاقات کریں گے۔ اپنے ہم منصب سے ملاقات میں دونوں فریق مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کریں گے اور دوطرفہ تعاون کی راہیں تلاش کریں گے۔وزیر خارجہ پاکستانی زائرین کی سہولت کے لیے کربلا میں زیارت گاہ کے قیام کا باضابطہ اعلان کریں گے اور ایمبیسی کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ تعلیم کے شعبے، ثقافتی تعاون اور ویزا کی سہولت سے متعلق متعدد معاہدوں پر دستخط کیے جانے کی بھی توقع ہے۔
Load/Hide Comments



