آئی ایم ایف بھی صورتحال کو دیکھ رہا ہے، سینیٹر اسحاق ڈار

اسلا م آبا د (آن لا ئن) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف بھی صورتحال کو دیکھ رہا ہے اور سوال کر رہا ہے استحکام کب آئے گا، نو مئی کے واقعات پر عمران خان قوم سے معافی مانگیں تو مذاکرات ہو سکتے ہیں، اس کیلئے نواز شریف کو بھی منانا پڑے گا،تحریک انصاف کے ساتھ خلوص نیت سے مذاکرات کیے تھے، پورے ملک میں ایک وقت میں الیکشن کا مطالبہ پی ٹی آئی نے مان لیا تھا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ نو مئی کے حوالے سے تحقیقات ہو رہی ہیں، عالمی مالیاتی ادارے بھی پاکستانی سیاست پر نظر رکھے ہوئے ہیں، آئی ایم ایف بھی صورتحال کو دیکھ رہا ہے اور سوال کر رہا ہے استحکام کب آئے گا، نو مئی واقعات کے حوالے سے سینئر لیڈر شپ کیخلاف کافی شواہد موجود ہیں، پلاننگ تھی اگر انہیں گرفتار کیا جائے گا تو ایسا کرنا ہے۔وزیر خزانہ نے مزید کہا ہے کہ ان کی پلاننگ تھی کہاں کہاں جانا ہے، یہ تو انتہا پر چلے گئے، کارکنوں نے لیڈر کی ہدایات پرعمل کیا، ابسولوٹلی ناٹ کہنے والوں کے اب منت ترلے ہو رہے ہیں، نو مئی کیس میں ایک مثال قائم ہونی چاہیے، دشمن تو چاہتا ہے ملک میں افراتفری پھیلے، ہر روز ڈیفالٹ، ڈیفالٹ کی باتیں کی جاتی ہیں، ڈپلومیٹک کو وزارت خارجہ ملٹری کورٹ کے حوالے سے بریف کرے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ جب پاکستان واپس آ رہا تھا تو جہاز میں تھا اور ڈالر 5 روپے نیچے آگیا، ڈالر کے حوالے سے کچھ کردار ہیں وقت آنے پر ضرور شیئر کروں گا، ابھی ان کرداروں بارے بتانا ملک کیلئے مناسب نہیں ہو گا، جنوری، دسمبر تک ڈالر 235 تک تھا، ہمسایہ ملکوں میں پہلے گندم، کھاد اور اب ڈالر بھی سمگل ہوتا ہے، بدقسمتی سے ایران، افغانستان میں ڈالر سمگل ہوتا ہے۔اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کر دی ہیں، 30 جون تک آئی ایم ایف پروگرام ویسے ہی ختم ہو جانا ہے، اب تو اگلا ریویو ہونا ہی نہیں، آئی ایم ایف سے نواں ریویو ہی ہو سکے گا، میں نے کہا نویں ریویو کے بغیر بجٹ شیئر نہیں کر سکتا، بجٹ کا مائیکرو آئی ایم ایف سے شیئر کر دیا ہے، اکانومی کو بٹن آن آف کر کے ٹھیک نہیں کیا جا سکتا، اکانومی کو ٹھیک کرنیمیں وقت لگے گا۔وفاقی وزیر خزانہ نے مزید کہا ہے کہ بجٹ میں پورے ملک کے الیکشن کیلئے 42 بلین رکھ دیئے ہیں، بجٹ میں عوام پر کوئی بوجھ نہیں ڈالا جائے گا، تنخواہ دار طبقے کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی کوشش کریں گے، پارٹی جب کہے گی نواز شریف واپس آئیں گے، نواز شریف کی صحت کا معاملہ بھی ہے،دور میں تو فاشزم کا ایک اڈہ بنا دیا گیا تھا، پی ٹی آئی خواتین کے ساتھ اگر زیادتی ہو گی تو سب سے پہلے آواز اٹھاؤں گا، نو مئی واقعات میں چاہے خواتین ہوں کسی کو رعایت نہیں مل سکتی۔انہوں نے مزید کہا کہ جب پاکستان واپس آ رہا تھا تو جہاز میں تھا اور ڈالر 5 روپے نیچے آگیا، ڈالر کے حوالے سے کچھ کردار ہیں وقت آنے پر ضرور شیئر کروں گا، ابھی ان کرداروں بارے بتانا ملک کیلئے مناسب نہیں ہو گا، جنوری، دسمبر تک ڈالر 235 تک تھا، ہمسایہ ملکوں میں پہلے گندم، کھاد اور اب ڈالر بھی سمگل ہوتا ہے، بدقسمتی سے ایران، افغانستان میں ڈالر سمگل ہوتا ہے۔اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کر دی ہیں، 30 جون تک آئی ایم ایف پروگرام ویسے ہی ختم ہو جانا ہے، اب تو اگلا ریویو ہونا ہی نہیں، آئی ایم ایف سے نواں ریویو ہی ہو سکے گا، میں نے کہا نویں ریویو کے بغیر بجٹ شیئر نہیں کر سکتا، بجٹ کا مائیکرو آئی ایم ایف سے شیئر کر دیا ہے، اکانومی کو بٹن آن آف کر کے ٹھیک نہیں کیا جا سکتا، اکانومی کو ٹھیک کرنیمیں وقت لگے گا۔وفاقی وزیر خزانہ نے مزید کہا ہے کہ بجٹ میں پورے ملک کے الیکشن کیلئے 42 بلین رکھ دیئے ہیں، بجٹ میں عوام پر کوئی بوجھ نہیں ڈالا جائے گا، تنخواہ دار طبقے کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی کوشش کریں گے، پارٹی جب کہے گی نواز شریف واپس آئیں گے، نواز شریف کی صحت کا معاملہ بھی ہے، ہمارے اپنے امیدوار ہیں تحریک انصاف والوں کو کیسے پارٹی میں شامل کر سکتے ہیں۔