نیب کا نیا قانون نافذ العمل ہوگیا، ترمیمی ایکٹ 2023 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (آن لائن)نیب کا نیا قانون نافذ العمل ہوگیا، ترمیمی ایکٹ 2023 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا،نئے قانون سے حکمران جماعت اور اتحادیوں کے زیر التوا انکوائریز انویسٹی گیشن بند ہونے کی راہ ہموارہوگئی ہے،نئے قانون میں چئیرمین کے اختیارات میں اضافہ،کیسز اور انویسٹگیشن بند کر سکیں گے،نیب کے سیکشن 5 کے برعکس بننے والے تمام کرپشن کیسز بند کر دیئے جائیں گے،چیئرمین کرپشن کیسز کی انکوائریز انویسٹی گیشن بند کرنے متعلقہ اداروں کو بھجوانے کے مجاز ہونگے،چیئرمین نیب کی عدم دستیابی کی صورت میں ڈپٹی چیئرمین کو مکمل اختیارات حاصل ہوں گے،صدر مملکت کے انکار کے بعد نیب ترمیمی ایکٹ 15مئی کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے منظور کرایا گیا تھا۔